پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

آرٹیکل 243 میں تبدیلی ! چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے آئین کے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئین کے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ، کابینہ سے منظورترمیم میں آرمی چیف چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے جبکہ فیلڈمارشل،مارشل آف ایئر فورس کا عہدہ تاحیات رہے گا۔

مجوزہ آئینی ترمیم میں صدر اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان مقرر کریں گے جبکہ صدر چیف آف آرمی اسٹاف کو بیک وقت چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر بھی مقرر کریں گے جبکہ چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف کی تعیناتی وزیراعظم کی سفارش پر کی جائے گی۔

مسودے میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025 سے ختم کر دیا جائے گا، اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر وزیراعظم نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر کی تعیناتی کریں گے۔

وفاقی حکومت کو اختیار ہوگا کہ کسی افسر کو فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس یا ایڈمرل آف دی فلیٹ کے عہدے پر ترقی دے، اور ان عہدوں پر فائز افسران کو تاحیات وردی اور مراعات فراہم کی جائیں گی۔

مسودے کے تحت اعلیٰ عہدے رکھنے والے افسران قومی ہیروز قرار ر دیے جائیں گے اور صرف آرٹیکل 47 کے تحت ہٹائے جا سکیں گے۔

آرٹیکل 248 کے تحت صدر کو حاصل استثنیٰ بھی ان فوجی عہدوں پر لاگو ہوگا، جبکہ وفاقی حکومت ان عہدوں کی ذمہ داریاں اور مراعات ریاستی مفاد کے مطابق متعین کرے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں