اسلام آباد : حکومت نے بیرون ملک مشنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بیرون ملک مشنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مشنز کی تعداد میں کمی کے حوالے سے کمیٹی قائم کردی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
- Advertisement -
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمیٹی مشنز کی تعداد اور ملک کو ان کے فوائد کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی مشنز کی تعداد میں کمی کے حوالے سے پلان پیش کرے گی اور مشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اہداف کا تعین کیاجائے گا۔
کمیٹی اس کے حوالے سے ایک ماہ کے اندر سفارشات وزیراعظم کوپیش کرے گی۔