اسلام آباد : حکومت نے ایواسٹین انجکشن کی لیبارٹری سے جانچ کرانے کا فیصلہ کرلیا، سٹریلٹی ٹیسٹ کے ذریعے انجکشن کے اجزا کا تجزیہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایواسٹین انجکشن کی لیبارٹری سے جانچ کرانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع نے کہا ہے کہ ایواسٹین کی سینٹرل ڈرگ لیبارٹری کراچی سےجانچ کرائی جا رہی ہے، سی ڈی ایل کراچی میں ایوسٹین کےسٹیریلٹی سمیت دیگر ٹیسٹ ہو رہےہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہسینٹرل ڈرگ لیب ایوسٹین انجکشن کی کوالٹی، سیفٹی چیک کر رہی ہے اور ایواسٹین کےسالٹ، اجرائے ترکیبی سمیت سٹیریلٹی کی جانچ جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سٹریلٹی ٹیسٹ کے ذریعے انجکشن کے اجزا کا تجزیہ جاری ہے، سٹیریلٹی ٹیسٹ سے دوا میں انفیکشن کی تصدیق کی جاتی ہے۔
ملک بھر میں ایواسٹین انجکشن کی فروخت، استعمال پر پابندی ہے جبکہ امپورٹر، ڈسٹریبیوٹر پر ایوسٹین انجکشن کی درآمد، سیل پر بھی پابندی ہے۔
ذرائع کے مطابق لیبارٹری رپورٹ آنے تک ایوسٹین انجکشن فروخت پر پابندی رہے گی، پاکستان میں ایواسٹین کی امپورٹرروش فارما اور ڈسٹریبیوٹر اے جی سی ہے، ڈسٹری بیوٹر سےبرآمد بیچ کے ایواسٹین کےسیمپلز سینٹرل ڈرگ لیبارٹری کراچی ارسال کر دیئے۔
ایواسٹین کے سیمپلز روش فارما کے مرکزی ویئر ہاوس سے لئے گئے ہیں، ڈریپ ٹیم نے کراچی میں روش فارما کے مرکزی ویئر ہاوس کا دورہ کیا اور روش فارما کے مرکزی ویئر ہاوس کی انسپکشن کی۔
ذرائع نے بتایا کہ روش فارما کے پاس ایواسٹین کا بھاری ذخیرہ موجود ہے، ان کے پاس 100 ایم ایل کے 793 ایواسٹین انجکشن موجود ہیں، ویئر ہاوس 3بیچز کے ایوسٹین انجکشن موجود تھے۔