تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

حکومت کا بجلی صارفین پر مزید 335 ارب کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس سے صارفین پر مزید335 ارب کا بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین پرمزید335 ارب کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا، بجلی صارفین پر مزید سرچارج عائد کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔

بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک سرچارج عائدکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت نے سرچارج عائد کرنے سے متعلق درخواست دائر کی۔

نیپرا اتھارٹی کی جانب سے درخواست پر16 مارچ کو سماعت کی جائے گی ، جولائی سے 30 اکتوبرتک 43 پیسے فی یونٹ سر چارج عائد کرنے کی درخواست دی گئی۔

جولائی تااکتوبر 300 یونٹ سے زائد صارفین کیلئے 3روپے23کاسرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس عرصےمیں زرعی ٹیوب ویلزکیلئے 43پیسے فی یونٹ سرچارج کی بھی درخواست کی۔

اس کے علاوہ نومبر2023 سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

خیال رہے وفاقی حکومت اس سے پہلے 3 روپے 39 پیسے اضافی سرچارج کی درخواست کرچکی ہے تاہم 3 روپے 39 پیسے اضافی سر چارج کی درخواست پر فیصلہ جاری نہیں ہوا۔

نیپرا نے سرچارج کے نفاذ سےمتعلق حکومت سے قانونی رائے مانگی ہے ، بجلی صارفین پراضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

Comments

- Advertisement -