جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

ملک بھر کے ایئرپورٹس پر جدید اسکیننگ مشینز لگانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال کے لئے جدید اسکیننگ مشینز لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے ایئرپورٹس پر سکیورٹی کو مزید سخت کرنے اور مسافروں کی سہولت کے لیے جدید ترین اسکیننگ مشینیں نصب کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

اس اہم منصوبے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی ، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے مشترکہ سروے مکمل کر لیا ہے۔

منصوبے کے تحت جدید مشینوں کی تنصیب سے مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال کا عمل تیز ہو جائے گا، جس سے ایئرپورٹس پر رش میں کمی آئے گی۔

یہ مشینیں بین الاقوامی شہری ہوا بازی کے معیار کے مطابق ہوں گی، جو اسمگلنگ کی روک تھام اور سکیورٹی اقدامات کو فول پروف بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ اربوں روپے مالیت کا ہے، جس کے تحت کراچی، لاہور، اور اسلام آباد سمیت تمام ہوائی اڈوں پر اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے۔

سی اے اے کی نگرانی میں ایئرپورٹ اتھارٹی اور اے ایس ایف اس ہدف کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کام تیز کر چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان جدید مشینوں کی بدولت نہ صرف غیر قانونی اشیاء کی ترسیل رکے گی بلکہ مسافروں کا قیمتی وقت بھی بچے گا اور پاکستانی ایئرپورٹس کا معیار عالمی سطح کے برابر ہو جائے گا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں