پاکستان

کورونا ویکسینیشن ، پاکستان میں کل سے 40 سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کل سے 40 سال سے زائد کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 50سال سے زائد عمر افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سیںٹر

کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے 40سال سےزائدکےافرادکی ویکسینیشن کی رجسٹریشن کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ آج این سی اوسی کےاجلاس میں کیا گیا، 40سال سے زائد والے رجسٹریشن کرائیں اوردوسروں کو بھی ترغیب دیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے واک ان ویکسینیشن کیلئے عمرکی حد میں کمی کرتے ہوئے 50سال سے زائد عمر افراد کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل حکومت نے 60سال عمر کے افراد کو واک ان کورونا ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ بلوچستان میں 60 سال سے زائدعمر افراد کی واک ان ویکسینیشن جاری ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور کے پی میں واک ان ویکسینیشن کیلئےمقررہ عمر 65 سال ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا

تھا کہ ملک میں واک ان ویکسینیشن کاآغاز16مارچ سےکیاگیاہے، آغاز میں واک ان کی سہولت 70 سال سے زائد عمر افراد کیلئے تھی۔

واک ان ویکسینیشن کرانے والے افرادکو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ، واک ان کے خواہشمند کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔

Comments

ویب ڈیسک

Recent Posts

اداکارہ صبا قمر نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

اداکارہ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ…

5 گھنٹے ago

ٹوکیو اولمپکس: کرونا کا شکار کھلاڑی مقابلوں سے دستبردار

کرونا کیسز میں اضافے کے باعث ایونٹ کو خدشات

6 گھنٹے ago

زیادہ بجلی کون کھاتا ہے؟ بٹ‌ کوائن یا پاکستان، حیران کن انکشاف

بٹ کوائن کے نام سے اکثریت صارفین واقف ہی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں…

6 گھنٹے ago

’ان فالو کا بٹن موجود ہے‘ تنقید پر اداکارہ مریم نفیس برہم! صارف کو ان فالو کا مشورہ

اداکارہ مریم نفیس نے تنقید کرنے والے صارف کو اپنی پروفائل ان فالو کرنے کا…

7 گھنٹے ago

خاتون 2 سالہ بچی کو گاڑی میں بھول گئی! گرمی کی وجہ سے بچی دم گھٹنے سے ہلاک

واشنگٹن : امریکی عدالت نے کئی گھنٹوں تک دو سالہ بچی کو گاڑی میں بھولنے…

8 گھنٹے ago

کراچی میں قربانی کے بےقابو جانور پر فائرنگ کا واقعہ: ملزمان ضمانت پر رہا

کراچی : عید الاضحیٰ کے روز اسکیم 33 میں قربانی کے بے جانور کو فائرنگ…

8 گھنٹے ago