منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

حکومت کا کل سے  30سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے کل سے  30سال سے زائد عمر کے افرادکی کورونا  ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کل سے 30سال سے زائد عمرکےافرادکی ویکسی نیشن شروع کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ، ویکسی نیشن کا فیصلہ آج این سی اوسی اجلاس میں کیاگیا۔

- Advertisement -

یاد رہے 12 مئی کو وفاقی حکومت نے ویکسین کی فراہمی میں بہتری کے بعد 30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے اور ویکسی نیشن کی گنجائش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہذا ہم ویکسین کےاہل افرادمیں اضافہ کرتے جاتے ہیں۔

خیال رہے حکومت نے 40سالہ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا ، شہری کسی بھی سینٹر سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بزرگوں سے ویکسی نیشن شروع کرنےکی وجہ عالمی سطح پرمحدودفراہمی ہے، ایک اور وجہ ملک میں ویکسی نیشن کی گنجائش بھی ہے، مستقل کوشش سے ویکسین کی فراہمی ،گنجائش دونوں مسلسل بڑھ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں