اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

حکومت کا بجٹ میں وزارت صحت کا نیا ترقیاتی منصوبہ شامل نہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بجٹ 27-2026 میں وزارت صحت کا نیا ترقیاتی منصوبہ شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت صحت کے جاری 21 منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں وزارتِ صحت کا کوئی بھی نیا ترقیاتی منصوبہ شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بجٹ دستاویزات میں کہا گیا کہ حکومت کی تمام تر توجہ پہلے سے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے پر مرکوز رہے گی، جس کے تحت وزارت صحت کے 21 جاری ترقیاتی منصوبے شامل ہیں

بجٹ میں ملک سے مہلک بیماریوں کے خاتمے اور دارالحکومت میں کینسر اسپتال کے لیے بھاری فنڈز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے. پرائم منسٹر ہیلتھ پروگرام کے لیے سب سے زیادہ 3 ارب 65 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

وزیراعظم ہیپٹائٹس سی کنٹرول پروگرام منصوبے کے لیے ڈیڑھ ارب (1.5 ارب) روپے مختص کیے جائیں گے جبکہ اسلام آباد میں کینسر اسپتال کی تعمیر کے جاری منصوبے کے لیے 89 کروڑ 70 لاکھ (897 ملین) روپے اور اسپتال کے لیے جدید آلات کی خریداری کی مد میں 1 ارب 50 کروڑ (1500 ملین) روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

وزیراعظم انسدادِ ذیابیطس پروگرام کے جاری منصوبے کے لیے 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں اور دیہی علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولیات کے لیے فنڈز بھی مختص کیے ، جناح اسپتال کے جاری منصوبے کے لیے 1 ارب 20 کروڑ روپے ، پولی کلینک میں امراضِ قلب کے شعبے کی اپ گریڈیشن کے لیے 1 ارب روپے ، اسلام آباد میں اس سینٹر کی تعمیر کے لیے 1 ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ ترلائی میں قائم اس اسپتال کے جاری منصوبے کے لیے 50 کروڑ (500 ملین) روپے اور جناح میڈیکل کمپلیکس اسلام آباد منصوبے کے لیے 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 4 بنیادی مراکزِ صحت کی تعمیر کے لیے 33 کروڑ 40 لاکھ (334 ملین) روپے جبکہ بری امام کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کی تعمیر کے لیے 11 کروڑ 70 لاکھ (117 ملین) روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

وفاقی علاقوں میں ہیلتھ کوریج کی بہتری کے منصوبے کے لیے 80 کروڑ (800 ملین) روپے اور وزارتِ صحت کے اس وبائی امراض کی نگرانی کے نظام کے لیے 71 کروڑ روپے رکھے جائیں گے۔

بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے منصوبے کے لیے 50 کروڑ روپے ، کامن مینجمنٹ یونٹ کے استحکام کے لیے 50 کروڑ روپے اور آبادی کے کنٹرول سے متعلق اس پلان کے لیے 25 کروڑ (250 ملین) روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ سلام آباد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈرگ کنٹرول سیکشن کے لیے 14 کروڑ 40 لاکھ (144 ملین) روپے مختص کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں