تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

حکومت کا چیئرمین نیب کی تعیناتی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کےعمل کوتیزکرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزارت قانون پیر تک سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کےعمل کوتیزکرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

وزارت قانون نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کی سمری پر کام شروع کردیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون پیر تک سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائے گی۔

نئے قانون کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے ، صدر مملکت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے تحریری مشاورت کریں گے۔

یاد رہے ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے قانون کے تحت صدر پہلے وزیراعظم سے چیئرمین نیب کے لیے نام طلب کریں گے ، جس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین نیب کے موصول نام اپوزیشن لیڈرکو بھیجیں گے، نئے چیئرمین کے نام پر اتفاق تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔

خیال رہے یکم نومبر کو صدر پاکستان عارف علوی کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا تھا ، نئے نیب آرڈیننس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیارسپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے لیا تھا اور کہا تھا کہ چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فورم صدرمملکت ہوں گے۔

آرڈیننس کے تحت عوام الناس سے دھوکہ اور فراڈ کیسز واپس نیب کے حوالے کر دیے گئے اور مضاربہ کیسز، فراڈ اور دھوکہ دہی کے کیسز کو 6 اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کردیا گیا ہے، جس کے بعد نیب اور احتساب عدالتوں کو فراڈ کیسز پر کاروائی کا اختیار دے دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -