تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

منی بجٹ آرڈیننس کے ذریعے لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے منی بجٹ پارلیمنٹ کی بجائے آرڈیننس کے ذریعے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق منی بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری طویل وقت لےسکتی ہے اس ‏لیے پارلیمنٹ سے فوری منظوری کیلئےمشترکہ اجلاس بلاناممکن ہے۔

آئی ایم ایف کی شرائط پر 360 ارب سے زائد کا منی بجٹ بڑا چیلنج ہے اور اس حوالے سے ‏حکومت نے ایک بار پھر آئی ایم ایف سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف منی بجٹ کو پارلیمنٹ سےمنظور کرانے پر بضد ہے اور 12جنوری تک منی بجٹ پر ‏عملدرآمد کی شرط عائد کی ہے۔

آئی ایم ایف نے گزشتہ ماہ کی بات چیت میں آرڈیننس کو مسترد کر دیا تھا۔ حکومت آرڈیننس کے ‏ذریعےجی ایس ٹی استثنیٰ واپس لینےکی تجویز دے گی تجویز پر رضامندی کی صورت میں فنانس ‏بل2022 کا حصہ بنایاجائےگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12جنوری2022 کو ہو گا، پاکستان کو ‏آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کی ضرورت ہے مزید ایک ارب ڈالرکے لئے آئی ایم ایف کی ‏شرائط پوری کرناہوں گی۔

Comments

- Advertisement -