منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

حکومت کا پہلی مرتبہ ‘ہائبرڈ سکوک بانڈز’ جاری کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رواں مالی سال سے ہائبرڈسکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس سلسلے میں این ایچ اے سے سکوک بانڈز کیلئے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے رواں مالی سال کے دوران ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ‘ہائبرڈ سکوک بانڈز’ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس نئے مالیاتی ماڈل کے تحت حکومت اب روایتی طور پر صرف اثاثے گروی رکھنے کے علاوہ، کموڈیٹی فروخت کر کے بھی فنانسنگ حاصل کر سکے گی۔

اس اہم معاشی اسٹریٹیجی کا پلان عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔

اس نئے نظام کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے حکومت کموڈیٹی کی فروخت کے عمل کو مینیج کرنے کے لیے کسی تیسرے فریق کی خدمات حاصل کرے گی اور ہائبرڈ سکوک فنانسنگ کے تحت حاصل کی جانے والی کموڈیٹی کو اوپن مارکیٹ میں ہی فروخت کر دیا جائے گا تاکہ فوری فنڈز حاصل کیے جا سکیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارتِ خزانہ نے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے کامیاب اجرا کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے ان کے اثاثوں کی تازہ ترین تفصیلات طلب کر لی ہیں، اس وقت این ایچ اے کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ 7 ہزار ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران این ایچ اے کے اثاثوں کا تخمینہ ساڑھے 5 ہزار ارب روپے تھا۔

اثاثوں کی مالیت میں ہونے والے اس حالیہ اضافے (قریب ڈیڑھ ہزار ارب روپے) کے حساب سے حکومت اضافی مالیت کے برابر نئے سکوک بانڈز جاری کر سکے گی، جس سے ملکی خزانے کو بڑا مالیاتی سہارا ملے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں