جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

نیا بزنس ویزہ !‌ کاروباری افراد کے لئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ویزے پر کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت پاکستان میں کاروبار کرنیوالوں کو بزنس ویزے دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بزنس ویزہ پر کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے جبکہ پاکستان میں کاروبار کرنیوالے افغان شہری بزنس ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

یاد رہے پاکستان نے 126 ممالک کے شہریوں کو بغیر فیس ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا، نئے قوانین کے مطابق غیر ملکیوں کے لیے سیاحتی اور کاروباری ویزے مفت ہوں گے اور 24 گھنٹے کے اندر الیکٹرانک طور پر جاری کئے جائيں گے۔

مزید پڑھیں : پاکستان کا 126 ممالک کے شہریوں کو بغیر فیس ویزا جاری کرنیکا اعلان

اگرچہ پاکستان کی وزارت داخلہ نے کچھ برس قبل بھی اسلامی جمہوریہ ایران سمیت تقریباً 50 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزوں میں سہولت کی نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں