پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

وفاقی پولیس کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(22 جنوری 2026): حکومت نے وفاقی پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے وفاقی پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی پولیس نے ٹریننگ افسران کی فراہمی کیلئے پاک فوج کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کی ٹریننگ کا شعبہ پاک فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاک فوج کے دو میجر، سولہ ایس ایس جی کمانڈوز کی خدمات حوالگی کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے افسران کو وفاقی پولیس کی خالی آسامیوں پر تعینات کیا جائے گا، دس ایس ایس جی کمانڈو نیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات کئے جائیں گے، ایس ایس جی کمانڈوز زیر تربیت اے ایس پیز کی ٹریننگ کریں گے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں