جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

حکومت کا عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں تحریک انصاف کے مرکزی اور صوبائی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے، پورے پاکستان میں مختلف ٹیمیں بیک وقت کارروائی کریں گی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے و دیگر متعلقہ ادارے کارروائی کا حصہ ہوں گے۔ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی 12 نکاتی چارج شیٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور قانونی کارروائی عمل میں آئے گی، رہنماؤں میں اسد قیصر، قاسم سوری، عمران اسماعیل، شاہ فرمان، محمود الرشید، نجیب ہارون، ثمر علی خان اور سیماضیا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ کے 4 ملازمین کو شامل تفتیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی مرکزی فنانس بورڈ کے 6 ارکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں