تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون رات 12 بجے سے ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا۔

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت  5پیسےاضافےکےساتھ80روپے 15 پیسے تک پہنچ گئی جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت گیارہ روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35روپے 56 پیسے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا غریب کو ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں‌ 15 روپے فی لیٹر کمی

اسی طرح لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کم ہو کر 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل آئل  اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے  وزارت خزانہ کو  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کی تھی جس میں سفارش کی گئی تھی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت گیارہ روپے کم کی جائے۔

سفارش کی گئی تھی کہ پیٹرول 7 روپے 6 پیسے، مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے کم کیا جائے جبکہ لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے سستا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 پیسے مہنگا کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -