اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد عوام کے لئے ایک اور بڑا ریلیف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد لیوی میں بھی 116 روپے 8 پیسے کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی شرح میں نمایاں ردوبدل کر دیا ہے، جس کے تحت ڈیزل مہنگا کرنے کے لیے لیوی میں اضافہ جبکہ پیٹرول صارفین کو ریلیف دینے کے لیے لیوی میں کمی کی گئی ہے۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 8 روپے 67 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 44 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 53 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول صارفین کے لیے لیوی میں 9 روپے 24 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس سے پیٹرول پر لیوی 116 روپے 8 پیسے سے کم ہو کر 106 روپے 24 پیسے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ دیگر ایندھن اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح درج ذیل برقرار رکھی گئی ہے۔

ہائی اوکٹین پر لیوی کی شرح سب سے زیادہ یعنی 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر اور فرنس آئل پر لیوی کی شرح 77 روپے فی لیٹر ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر پرانی لیوی برقرار رکھتے ہوئے اسے 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر لیوی کی شرح 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر لیوی بڑھنے سے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں اور زراعت کے شعبے پر اثر پڑ سکتا ہے، جبکہ پیٹرول پر لیوی کم ہونے سے موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو ریلیف ملے گا۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں