اسلام آباد : سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ضرار ہاشم نے فائر وال ہٹانے کی تردید کردی اور کہا فائر وال یا ویب مینجمنٹ سسٹم کسی قسم کے ڈیلے کا شکار نہیں بنتا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، سید امین الحق نے صدارت کی۔
اجلاس میں سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ضرار ہاشم نے فائر وال ہٹانے کی تردید کردی، کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا پی ٹی اے کا ویب منیجمنٹ سسٹم مکمل طورپرفعال ہے، فائروال یا ویب منیجمنٹ سسٹم کسی قسم کےڈیلے کا شکارنہیں بنتا۔
رکن کمیٹی صادق میمن نے سوال کیا کہ کیا فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے پہلے فائروال کی بندش کی گئی؟ چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا فائروال نہیں ہے، پی ٹی اے کا ویب منیجمنٹ سسٹم ہے۔ جو دوہزارچھ سے چل رہا ہے اور اب تک چار باراپ ڈیٹ ہوچکا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ حکومتی حکم پرایکس کوویب منیجمنٹ سسٹم کےتحت ہی بند کیا۔ ویب منیجمنٹ سسٹم کی آخری اپ گریڈیشن دوہزارتیئس میں ہوئی، حکومت اورعدالتی حکم پراب تک سات بارپلیٹ فارمزکوبند کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سرحدوں کا تحفظ بھی ضروری ہے، پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت کی جانب سے سائبرحملے روکے گئے۔
پی ٹی اے نے دس مارچ سے قبل دوٹیلی کام کمپنیوں کا انضمام مکمل کرنے کا اعلان کیا، ڈی جی لائسنسگ پی ٹی اے عامرشہزاد نے کمیٹی کوبتایا کل چھ بینڈ فائیوجی نیلامی میں پیش کیے جارہے ہیں، بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ ستائیس فروری ہے۔ نیلامی دس مارچ کو ہوگی۔


