site
stats
پاکستان

حکومت ڈاکٹرعاصم کو ملزم ثابت نہیں کرسکی، انور سیال

ٹنڈوالہ یار: وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عاصم کو ابھی تک ملزم ثابت نہیں کرسکی، ن لیگ والوں نے پہلے فیصلے پر مٹھائیاں تقسیم کی اور پھر جے آئی ٹی پر تنقید شروع کردی۔

ٹنڈوالہ یار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے دعوے کرنے والی جماعت ن لیگ اب ناکام لیگ بن چکی ہے، لوڈ شیڈنگ ختم کرنےکےدعوےکرنےوالےنام تبدیل کر لیں، ن لیگ کے گلو بٹ اداروں پر حملہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ اور میرے درمیان کوئی اختلاف نہیں وہ اپنا کام کررہے ہیں، اگر اے ڈی خواجہ اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں تو نشاندہی کریں پھر اُن کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ ن لیگ ہر ادارے کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مٹھائیاں تقسیم اور اب گلو بٹوں کے ذریعے اداروں پر حملہ کروانے والے ڈاکٹر عاصم کو ابھی تک ملزم ثابت نہیں کرسکے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top