The news is by your side.

Advertisement

اب حکومت نہیں بچ سکتی، ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف پی ٹی آئی کے جلسوں کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں جو خوش آئند بات ہے، کچھ بھی ہوجائے حکومت کسی صورت نہیں بچ سکتی۔

نوازشریف کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے تحریک انصاف کے جلسے دیکھنے شروع کردیے جس کا مطلب ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے پروگراموں کی مانیٹرنگ خود کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دباؤ میں آکر جلسے کررہے ہیں مگر اب وقت نکل چکا وہ جو کچھ بھی کر لیں اب حکومت کسی صورت نہیں بچ سکتی کیونکہ پاناما کے بعد ڈان لیکس کا معاملہ سامنے آنے پر پوری قوم حکمرانوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے۔

پڑھیں: ’’ نوازشریف اپنےدوستوں کوکبھی نہیں بھولتا،وزیراعظم نوازشریف ‘‘

قبل ازیں نوازشریف نے لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مخالفین پر خوب لفظی گولا باری کی، وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے جلسے میں مخالفین کی کئی جلسیاں آسکتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں مگر یہ چیز مخالفین کو ہضم نہیں ہوتی اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اسی طرح مسائل میں گھرا رہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں