اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

بجٹ سے قبل 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ لینے والے ملازمین کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ لینے والے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 2026-27 پیش کئے جانے کے موقع پر سرکاری ملازمین نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ مختلف صوبوں سے ملازمین کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کے لیے پاک سیکریٹریٹ چوک پر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں، صوبوں سے ملازمین کی آمد مکمل ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

سرکاری ملازمین گزشتہ دو روز سے وزارت خزانہ کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے۔

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کے چیف آرگنائزر کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 میں ان کے تمام مطالبات شامل کیے جائیں اور 10 مارچ 2025 کو حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ تمام ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے نیا پے اسکیل متعارف کرایا جائے، جبکہ تنخواہوں میں 100 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2026 شامل کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ لینے والے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، جبکہ کنوینس، میڈیکل اور ہاؤس رینٹ الاؤنسز میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے۔

ملازمین نے پنشن اصلاحات واپس لینے، موجودہ پنشن نظام برقرار رکھنے، اساتذہ اور ریسرچرز کے لیے 25 فیصد ٹیکس سلیب ختم کرنے اور کٹی ہوئی رقم واپس کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید برآں ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن، دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی بھرتیوں کی بحالی، نجکاری کی فہرست میں شامل اداروں کے لیے مشترکہ کمیٹیوں کے قیام اور کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہ

اہم ترین

مزید خبریں