کراچی (9 مئی 2026): سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
محکمہ خزانہ سندھ نے قبل از وقت تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید الاضحیٰ سے قبل ادا کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمین کی کم از کم تنخواہ 40000 روپے ! اہم بل منظور ہوگیا
نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 20 مئی 2026 کو جاری کی جائیں، صوبے کے تمام مسلم سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 مئی تک مل جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


