ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

نئے گھریلو گیس کنکشن کا حصول، صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گیس کے نئے کنکشن حاصل کرنے کے خواہشمند صارفین کے لیے اہم خبر آگئی، آئندہ ستمبر تک گھریلو صارفین کے لیے ایل این جی کنکشنز پر عائد پابندی ختم کی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گیس کنکشنز کے منتظر گھریلو صارفین کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی، قطر کی جانب سے ایل این جی سپلائی پر عائد ‘فورس میجر’ ختم ہوتے ہی ایل این جی کے گھریلو کنکشنز پر لگی پابندی اٹھائے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک میں آئندہ ستمبر تک گھریلو صارفین کے لیے ایل این جی کنکشنز پر عائد پابندی ختم کی جا سکتی ہے۔

Read More Such Stories by Aleem Malik

واضح رہے کہ قطر نے ایل این جی سپلائی کی معطلی سے متعلق رواں سال اگست تک ‘فورس میجر’ کا اعلان کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ مئی میں ایل این جی کے نئے کنکشنز روک دیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ستمبر سے قطر کی جانب سے سپلائی بحال ہونے سے ملک میں ایل این جی کی دستیابی نمایاں طور پر بہتر ہو جائے گی،جبکہ دوسری طرف ستمبر کے مہینے میں پاور سیکٹر (بجلی گھروں) کی جانب سے گیس کی طلب میں بھی کمی واقع ہوگی۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی کنکشنز پر سے پابندی ہٹانے کا حتمی فیصلہ ستمبر میں سپلائی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

یاد رہے مئی میں ملک میں جاری گیس بحران کے باعث حکومت نے ملک بھر میں نئے گیس کنکشنز جاری کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے نئے ڈیمانڈ نوٹس کا اجرا بھی روک دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ اب ارجنٹ اور عام فیس جمع کرانے والے صارفین کو بھی نئے گیس کنکشن فراہم نہیں کیے جائیں گے۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں