تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت نے ڈپٹی اسپیکررولنگ ازخود نوٹس کیس سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی

اسلام آباد : حکومت نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ کے 5رکنی بنچ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ کے 7اپریل کے ڈپٹی اسپیکر رولنگ سے متعلق فیصلے پر نظرِثانی درخواست دائر کردی۔

نظر ثانی درخواست اظہر صدیق ایڈوکیٹ اور فیصل چوہدری نے ڈرافٹ کی ، سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے جمع کرائی گئی ، جس میں عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔

اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق عدالتی فیصلے پر وزیراعظم عمران خان نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کی۔

درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ آرٹیکل انہتر آئین کا حصہ ہے، سپریم کورٹ اسمبلی کے اختیارات نہیں لے سکتی، فیصلہ معطل کیا جائے اور قومی اسمبلی کو رولز کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا تھا اور قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا تھا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نگراں حکومت کے قیام کیلئے صدر اور وزیراعظم کے اقدامات کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سےپہلےکی صورتحال بحال کر دی تھی۔

Comments

- Advertisement -