اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

حکومت نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کا باضابطہ عمل شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کا باضابطہ عمل شروع کردیا ہے، مالیاتی مشیروں کی تقرری کی تجاویز طلب کرلی گئیں۔

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیروں کی تقرری کی تجاویز طلب کرلی گئی ہیں، فیسکو، آئیسکو، گیپگو کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیروں کی تقرری کی درخواستیں مانگی گئی ہی۔

3 ڈسکوز کی نجکاری کیلئے تکنیکی اور مالیاتی تجاویز 16 ستمبر 2024 تک طلب کی گئی ہے، بین الاقوامی اخبار میں آج درخواستوں کی طلبی کے لیے اشتہارچھپوا دیا گیا۔

درخواست کنندگان کو ایک ہزار ڈالرز کی پروسینگ فیس بھی ادا کرنا ہوگی، نجکاری کمیشن نے حکومت کی طرف سے مالیاتی مشیروں کی تقرری کیلئے درخواستیں مانگی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں