تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نیب قوانین میں ترمیم، اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے 10 رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم اور انتخابی اصلاحات پر غور کرنے کے لیے 10 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے نیب قوانین میں ترمیم پر غور کرنے کے لیے جو دس رکنی کمیٹی تشکیل دی اُس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری، شفقت محمود، عامرکیانی، سیف اللہ نیازی،شبلی فراز  شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گی اور انہیں موجودہ صورت حال سے آگاہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: نیب قوانین میں ترمیم ادارے کو مضبوط بنانے کے لیے ہوگی، فواد چوہدری

یہ بھی پڑھیں: نیب قوانین میں تبدیلی کی سفارش، چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز

سیاسی کمیٹی انتخابی اصلاحات، نیب قوانین میں ترامیم پر اپوزیشن سےمذاکرات بھی کرے گی۔ حزب اختلاف کی جماعتوں سے بات چیت کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کے سپرد کیا گیا ہے۔

سیاسی کمیٹی معیشت، روزگار، ریلیف پیکجز ، سبسڈیز  کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کرے گی۔ دوسری جانب حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کو مختلف شعبوں میں براہ راست سبسڈی دینے پر غور بھی شروع کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔