اشتہار

سرکاری حج اسکیم، دوسری قسط کی وصولی جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے اور اب تک 22ہزار 172 عازمین حج نے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کر لی ہے۔

ترجمان کے مطابق ون لنک کے ذریعے 12ہزار 743 عازمین نےگھر بیٹھے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کی جب کہ 1ہزار 89 افراد نے بینک کارڈ اور 8ہزار 340 افراد نے مینول بینک چالان کو ترجیح دی۔

ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 55 فیصد سے بڑھ گیا۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز، آخری تاریخ کیا ہے؟

ترجمان نے بتایا کہ حج واجبات کی دوسری قسط کی مد میں 14اشاریہ17 ارب موصول ہو گئے سرکاری اسکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر ہے۔

دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل حج پورٹل پر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی ہے واجبات ادائیگی نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل پر ون لنک، کارڈ یا مینول بینک چالان سے مکمل ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں