تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال، ذاتی رائے اور بیان بازی پر پابندی عائد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرکاری اداروں سے وابستہ تمام ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر فوری پابندی عائد کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےآفس میمورنڈم جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری معلومات اور دستاویزات افشا ہونے سے روکنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم بغیر اجازت میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتا۔

تمام سرکاری ملازمین کوگورنمنٹ سرونٹس رولز 1964کی پاسداری کرنے کا حکم  بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں سرکاری ملازم کو کسی بھی بیان بازی یا رائے سے رکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے بیان یا رائے زنی سے حکومتی بدنامی کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گورنمنٹ سرونٹس رولز 1964 سرکاری ملازم کو کسی بھی بیان بازی  یا رائے کے اظہار سے روکتا ہے۔ یا درہے کہ وفاقی حکومت نے متعدد بار تنبہی جاری کی، اُس کے باوجود سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -