The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد: نرسوں کی تنخواہوں میں اضافےکااعلان

اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے وفاقی دارالحکومت میں ذمہ داریاں انجام دینے والی نرسوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

معاونِ خصوصی برائے صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اسٹوڈنٹ نرسز کاماہانہ الاؤنس6800 سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیاگیا جبکہ گریڈ16کی ریگولرنرسزکامیس الاؤنس 8ہزار،ڈریس الاؤنس3ہزار روپے مقرر کردیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں الاؤنسزمیں اضافہ نرسزکیلئے عیدکا تحفہ ہے،اضافےکااطلاق نئےمالی سال سےہوگا۔

یاد رہے کہ نرسز اور پیرمیڈیکل اسٹاف نے گزشتہ دنوں تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کیا تھا جس کی وجہ سے اسپتال بند تھے اور مریض رُل گئے تھے۔ وفاقی حکومت نے نرسز سے بات چیت کرنے کے بعد اُن کے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی تھی جس کا آج نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں پنجاب بھر کی نرسز نے بھی کئی روز تک احتجاج کیا تھا اُن کا بھی مطالبہ تنخواہوں میں اضافہ تھا، حکومت نے مظاہرین سے بات چیت کی کوشش کی مگر وہ نہ ماننے جس کے بعد حتمی کارروائی کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں