تازہ ترین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ اضافے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکااعلان کردیا.

 اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے  ماہ اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، قیمتوں میں  اضافے کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3روپے86پیسےفی لیٹرکااضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103روپے97پیسےفی لیٹرہوگئی۔

اعلامیہ کے مطابق  ہائی  اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 5روپےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت 106روپے46پیسےفی لیٹرہوگئی۔

 اسی  طرح مٹی کےتیل کی قیمت میں5 روپے97پیسہ فی لیٹراضافہ کردیاگیا جس کے بعد مٹی کےتیل کی نئی قیمت65روپے29پیسےفی لیٹرہوگئی۔

 اعلامیہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں6 روپے62پیسےفی لیٹرکااضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت  62روپے86پیسےفی لیٹرہوگئی۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12بجےسےہوگا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیراقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین کےطریقہ کارکا جائزہ لیاگیاتھا۔

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں15روز بعدتبدیل کرنےکی تجویز منظور کر لی گئیں اور اب کابینہ کی منظوری پر15روزہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین یکم اگست سے ہوگا۔

نئےطریقہ کار کے تحت قیمتوں سےمتعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکےگی۔اجلاس میں آئندہ ماہ کیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پربھی غور کیاگیا۔

 

 

Comments

- Advertisement -