ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

حکومت کا 3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ، سرمایہ کاروں سے درخواستیں طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے 3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں سے درخواستیں طلب کرلیں ، 51 سے 100 فیصد تک حصص فروخت کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک میں بجلی تقسیم کرنے والی 3 بڑی کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ کرتے ہوئے نجی سرمایہ کاروں سے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

حکومتی دستاویزات میں بتایا گیا کہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) میں 51 سے 100 فیصد تک حصص فروخت کیے جائیں گے۔

نجکاری کے تحت کامیاب ہونے والے نجی سرمایہ کاروں کو ان کمپنیوں کا انتظامی کنٹرول بھی منتقل کر دیا جائے گا۔

دستاویز میں کہنا تھا کہ فیسکو کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جولائی 2026، گیپکو کے لیے 6 اگست 2026 اور آئیسکو کے لیے 7 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے، ہر کمپنی کے لیے درخواست کے ساتھ 14 لاکھ روپے کی ناقابلِ واپسی فیس جمع کرانا لازمی ہوگا۔

نجکاری کے اس عمل کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے لیے ایک آن لائن بریفنگ سیشن 3 جون 2026 کو زوم پر منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیسکو وسطی پنجاب میں 57 لاکھ، گیپکو گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سمیت دیگر اضلاع کے 51 لاکھ جبکہ آئیسکو اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے 41 لاکھ صارفین کو بجلی فراہم کرتی ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ توانائی کے شعبے میں مسلسل نقصانات اور بڑھتے ہوئے گردشی قرضے اس نجکاری کی بڑی وجہ ہیں، اور اس اقدام سے شعبے میں نجی سرمایہ کاری بڑھے گی جس سے قرضوں میں کمی آئے گی۔

دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کے بڑے صارفی نیٹ ورک کے باعث علاقائی اور عالمی سرمایہ کار اس عمل میں گہری دلچسپی لے سکتے ہیں۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں