لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو معلوم ہےکہ صحیح ٹی اوآرز بنے تو نوازشریف پکڑے جائیں گے، کرپشن کیخلاف ہم سڑکوں پر نہیں نکلیں گے تو کون نکلےگا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں عمران خان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے صحیح ٹی آر اوز بنے تونواز شریف پکڑے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ لندن ہائیکورٹ کی چاروں فلیٹ کے متعلق ججمنٹ موجود ہے اور وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے فلورر پر جھوٹ بولا کے فلیٹس دو ہزار پانچ میں لئے گئے۔
کپتان نے اپنے پارلیمنٹ میں نہ جانے کی وجہ بھی بتائی، عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے پیسے سے دونوں بھائی اپنے اشتہار دیتے ہیں، کرپشن کیخلاف ہم سڑکوں پر نہیں نکلیں گے تو کون نکلے گا۔
پانامہ ہنگامہ پرعید کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی مشکلات میں اضافے کا امکان ہے، تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی وزیراعظم نااہلی کے لئے سنجیدہ کوششیں شروع کردیں۔