تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی مدت میں توسیع کا امکان

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے اثاثےظاہرکرنےکی اسکیم کی معیاد میں توسیع کا امکان ہے ، اسکیم کی مدت ختم ہونے میں ایک دن باقی رہ گیا ہے جبکہ رش بڑھنے کے باعث ایف بی آر کا ویب پورٹل بیٹھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایسیٹ ڈیکلیئریشن اسکیم سےفائدہ اٹھانے کیلئےصرف ایک روزباقی رہ گیا ہے، وزیر اعظم نےبھی اسکیم کی حتمی تاریخ میں توسیع کا اشارہ دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی معیاد میں توسیع کا امکان ہے۔

  ایف بی آر کا ویب پورٹل بیٹھ گیا 


دوسری جانب رش بڑھنے کے باعث ایف بی آر کے آن لائن پورٹل پر شدید دباؤ کا شکار ہے ، ایف بی آر کا ویب پورٹل بیٹھ گیا اور متعدد صارفین کو اثاثے ظاہر کرنے میں شدید مشکلات ہورہی ہے، ہزاروں افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے ، متعدد بار کوشش کے باوجود ایف بی آر پورٹل بحال نہیں ہوسکا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر پورٹل پر دباؤکو کم کیا جارہا ہے، اسکیم کی مدت بڑھانے پروزیراعظم نے ہدایات جاری نہیں کیں۔

تاجروں، بینک اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس نے اسکیم کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے

 چیئرمین ایف بی آر کی اسکیم کا پورٹل ہر صورت آن لائن کرنے کی ہدایت


چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اسکیم کا پورٹل ہر صورت آن لائن کرنے اور اضافی سسٹم لگانے کی ہدایات دے دیں جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں 3کمشنرز کوآن لائن سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی۔

ایف بی آر کے مطابق تمام فیلڈ دفاتر 29جون کو رات 8بجے تک کھلے رہیں گے ، 30 جون کو تمام دفاتر رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، تمام ٹیکس گذار ٹیکس اور ڈیوٹیزاور ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں، 30جون تک مستفید ہونے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیں گی۔۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنا ہے تو مائنڈ سیٹ بدلنا ہوگا، ایسٹ ڈکلیریشن اسکیم کے معاملےکی خود نگرانی کررہا ہوں، وقت کم ہونے پرلوگوں کامجھ پربھی دباؤ ہےمیں بھی سوچ رہا ہوں ، اگلے48گھنٹے میں لوگوں کی رجسٹریشن کاپروگرام لیکر آئیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا عوام سمجھتے ہیں ان کا پیسہ ان پرخرچ نہیں ہوتا، یقین دلاتاہوں کہ اب ایسا نہیں ہوگا، ایف بی آر سمیت کوئی ادارہ تنگ نہیں کرے گا کسی کو این آراو نہیں ملے گا، این آر او کی وجہ سے ملک کا قرضہ تیس ہزار ارب تک پہنچا۔ جن کو جیل میں ڈالنا چاہیے ان کا پروڈکشن آرڈرجاری کیاجا رہا ہے۔

مزید پڑھیںایسٹ ڈکلیریشن اسکیم کے معاملےکی خود نگرانی کررہا ہوں، اڑتالیس گھنٹے میں اہم اعلان ہوگا

وزیراعظم نے کہا تھا لوگ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں ، کرپشن کی وجہ سے مہنگائی،بےروزگاری بھی ہوتی ہے، ایک کرپشن نیچے اور ایک لیڈرشپ کی سطح پر ہوتی ہے، اوپرکی سطح پر کرپشن سے ادارے تباہ ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے یکم جون کو بے نامی جائیدادیں اور اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی ہے جس کی معیاد 30 جون کو ختم ہوجائے گی، چیئرمین ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایمنسٹی کے تحت ظاہر ہونے والے اثاثوں کو بطور ثبوت کسی اور کیس کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -