اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

حکومت نے عیدالفطر کی طویل تعطیلات کیوں‌ دیں؟ صدر مملکت نے وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت نے عید الفطر کی طویل تعطیلات اس لیے دیں کہ شہری گھروں پر رہیں اور  کرونا سے محتاط رہیں کیونکہ بد احتیاطی سے پاکستان میں کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید تعطیلات میں ایس اوپیز پر عمل درآمدکا پیغام شہریوں کے نام جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’حکومت نے 10سے 15 مئی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان اس لیے کیا کہ 9سے16مئی تک لوگ گھروں میں رہیں اور احتیاط کریں‘۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’جہاں مجمع ہوگا، وہاں کروناکےپھیلنے کے خدشات بڑھ جائیں گے، ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، اگر کرونا سے صورت حال خراب ہوئی تو پاکستان پرانی پوزیشن پر واپس پہنچ جائے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کہ وہ  احتیاط جاری رکھیں تاکہ ہم کرونا سے دور رہ سکیں اور اس سے نجات پاسکیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے عید الفطر کی مناسبت سے 10 مئی سے 15 مئی تک تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے، کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر تمام ہی صوبوں نے عید ایام میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں