ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

اپنا گھر بنانے کے لیے آسان شرائط پر قرض ! بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر ہر شہری کا حق ،آسان شرائط پر قرض فراہمی اولین ترجیح ہے، اس شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رہائشی شعبےمیں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تعمیرات اور ہاؤسنگ سیکٹر پر قائم ٹاسک فورس اور ورکنگ گروپس نے اپنی تجاویز پیش کیں جبکہ کم لاگت گھروں کی فراہمی اور شعبے میں روزگار کے اضافے کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے اپنا گھر ہر شہری کا حق اور آسان شرائط پر قرضوں کے حصول کو اولین ترجیح قرار دیا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ تعمیراتی شعبے میں تیزی آنے سے ملک میں روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انھوں نے سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لیے ان کی سرمایہ کاری کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

Dollar and Other Currency Rates Today in Pakistan

شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام قانونی اور انتظامی رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے اور ایک قابلِ عمل حکمتِ عملی مرتب کی جائے جس پر فی الفور عملدرآمد شروع ہو سکے۔

اس حکمتِ عملی کی تشکیل میں تمام اسٹیک ہولڈرز (تعمیراتی ماہرین اور سرمایہ کاروں) کو شامل کیا جائے تاکہ زمینی حقائق کے مطابق فیصلے ہوں۔

حکومتی وژوزیراعظم کا کہنا تھا کہ "اپنا گھر” ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اور حکومت نجی شعبے کے تعاون سے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے جس سے فائدہ اٹھا کر معیشت کو استحکام دیا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں