بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آزادی مارچ سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی سے رابطہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  آزادی مارچ سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بنائی جانے والی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے اکرم درانی جبکہ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا۔

حکومت کی جانب سے رابطہ کرنے کے بعد اکرم درانی نے رہبر کمیٹی کا اجلاس 25 اکتوبر کی دوپہر چار بجے اپنی رہائش گاہ پر طلب کرلیا۔ یہ اطلاع بھی سامنے آئی کہ اجلاس کے بعد پرویز خٹک کی قیادت میں وفد رہبر کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کرے گا۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مذاکرات منسوخ کردئیے، اختیارات رہبر کمیٹی کے سپرد

قبل ازیں اطلاع سامنے آئی تھی کہ جمعیت علماء اسلام نے آزادی مارچ کے لیے بھاری مشینری کرائے پر لینا شروع کردی۔ جے یو آئی ف کے کے رہنما راشد سومرو نے اعتراف کیا کہ کنٹینرز اور رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے بھاری مشینری حاصل کی گئی، مارچ کے ساتھ کرین، ایکسکیویٹرز اور ٹریکٹرز بھی ہوں گے، خندقیں کھودی گئیں تو اسلام آباد پہنچنے کا متبادل راستہ نکالیں گے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آزادی مارچ کے پیش نظر جے یو آئی کے رہنماؤں کو کل طلب کرلیا جس میں مارچ کا مقام اور طریقۂ کار طے کیا جائے گا اور دونوں کے درمیان معاہدہ بھی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان معاہدہ ہونے کے بعد این او سی جاری کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں