تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا لہذا پرانی قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

یاد رہے کہ اوگرا نے 28 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی، جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 77 پیسے کم کرنے کی تجویز تھی۔

اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے26 پیسےکا اضافہ کیا گیاتھا، جس کے بعد نئی قیمت 112 روپے 68 پیسےفی لیٹر تک پہنچ گئی تھی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 4 روپے 50 پیسے ، مٹی کےتیل کی قیمت میں 1 روپے 69 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل5 مئی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 9 روپے 42 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

بعد ازاں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، قیمتوں میں اضافے کا بوجھ حکومت اور عوام کو مل کر برداشت کرنا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -