اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

حکومت کا یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا پر اشتہارات دینے کا اعلان، رجسٹریشن کا طریقہ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر سرکاری اشتہارات دینے کا اعلان کردیا۔

اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو ہوئے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے اخبارات اور ٹی وی چینلزکو سرکاری اشتہارات دیتی تھی مگر اب دور جدید کے حساب سے پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی تاریخ  میں پہلی بار سوشل میڈیا، ڈیجیٹل میڈیاپر اشتہارات دینےجارہے ہیں، یوٹیوب چینلز چلانے والے بھی اشتہارات کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اجلاس میں میڈیاکودرپیش مسائل کےحل پربات چیت ہوئی جبکہ احساس پروگرام کےذریعے پورٹل بنا کر امداد عوام تک پہنچانے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اشتہارات کے لیے اپلائی کیسے کیا جاسکتا ہے؟

معاونِ خصوصی نے بتایا کہ پہلے سے یوٹیوب چینل چلانے والے صارفین کو اشتہار حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگی، دلچسپی رکھنے والے صارفین پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے کارڈ لے سکتے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے یوٹیوب وی لاگرز سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر مکمل روشنی بھی ڈالی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں