کراچی (11 مارچ 2026): حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کیلیے سرکاری دفاتر میں اے سی چلانے کا وقت مقرر کر دیا۔
سندھ حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں شام 4 بجے اے سی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری آفیس کی جانب سے تمام سرکاری دفاتر کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا دودھ دینے والے جانور فراہم کا فیصلہ
مراسلے میں کہا گیا کہ شام 4 بجے کے بعد اے سی نہیں چلیں گے، سندھ حکومت کا فیصلہ ملک میں جاری توانائی بحران کے پیش نظر کیا گیا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے توانائی بحران کے پیش نظر متعدد فیصلے اور اقدامات کیے ہیں جو درج ذیل ہیں:
- سندھ میں 4 روزہ ورک ویک کا اعلان، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری دفاتر بند رہیں گے
- سرکاری گاڑیوں کے پیٹرول کوٹے میں 50 فیصد کٹوتی کا حکم، تمام غیر ضروری گاڑیاں فوری گراؤنڈ کرنے کی ہدایت
- کفایت شعاری مہم کے تحت صوبائی وزراء اور مشیروں نے تین ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا رضاکارانہ فیصلہ کیا
- اعلیٰ سرکاری افسران کی دو دن کی تنخواہ بھی رضاکارانہ طور پر کاٹی جائے گی
- سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں اور قیمتی اشیاء کی خریداری پر جون 2026 تک مکمل پابندی عائد
- سرکاری وفود کے بیرون ملک دوروں پر پابندی، تمام وزراء اور افسران صرف اکانومی کلاس میں سفر کریں گے
- سندھ بھر کے اسکولوں میں 16 سے 31 مارچ تک موسمِ بہار کی تعطیلات کا اعلان
- کالجز اور یونیورسٹیز میں 100 فیصد آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے
- سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملے کو ورک فرام ہوم کے تحت کام کرنے کی اجازت دے دی گئی
- شادی کی تقریبات کیلیے نئی حد مقرر، مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود، صرف ایک ڈش کی اجازت ہوگی
- موٹر ویز اور ہائی ویز پر گاڑیوں کی رفتار کم کرنے کی ہدایت، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی
- سرکاری سطح پر افطار پارٹیوں اور ڈنر پر پابندی، اجلاس اب صرف ویڈیو لنک کے ذریعے ہوں گے
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


