پیر, جون 8, 2026
اشتہار

حکومت نے بازاروں ‌اور شاپنگ مالز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے کفایت شعاری اقدامات میں نرمی کا اعلان کرتے یوئے 31 مئی تک بازاروں اور دکانوں کو پابندی سے استثنیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں نافذ کفایت شعاری اور توانائی بچت مہم کے اقدامات میں عارضی نرمی کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ملک بھر کے بازاروں، شاپنگ مالز اور دکانوں کو 31 مئی تک کفایت شعاری کے سخت اقدامات اور جلدی بندش کے احکامات سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

حکومت کے اس فیصلے کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ دکانیں، کمرشل اسٹورز، تندور، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس اس استثنیٰ کا حصہ ہوں گے اور ان پر وقت کی پابندی کا عارضی اطلاق نہیں ہوگا۔

حکام کے مطابق امسال 6 اپریل کو منظور کیے گئے کفایت شعاری کے سخت اقدامات میں اس عارضی نرمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جو 31 مئی تک برقرار رہے گا، جس کے بعد صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں