پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

ہوم ریمیٹنس اسکیمز ! اوورسیزپاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہوم ریمیٹنس اسکیمز کو بتدریج ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جو 2027 تک مکمل طور پر ختم کر دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم معاشی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

NADRA Information Portal

اجلاس میں گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ کے لیے 659 ارب روپے سے زائد حکومتی ضمانتوں کے اجرا کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سرکاری پاور پلانٹس، او جی ڈی سی ایل اور ایس این جی پی ایل کے واجبات کی ادائیگی سے متعلق فیصلے بھی کیے گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہوم ریمیٹنس اسکیمز کو بتدریج ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جو 2027 تک مکمل طور پر ختم کر دی جائیں گی۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اسکیم کے مرحلہ وار خاتمے کے باوجود ترسیلات زر میں استحکام برقرار رکھا جائے گا۔

اجلاس میں کھاد ساز اداروں کو ماری گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی اور قیمتوں کے تعین کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ وزارتِ داخلہ کو پی ڈبلیو ڈی کے منتقل شدہ عملے کی تنخواہوں کے لیے فنڈز جاری کرنے کی اجازت دی گئی۔

مزید برآں کمیٹی نے بندرگاہ قاسم پر معدنیات اور دھاتوں کی برآمدات کے فریم ورک پر مزید مشاورت کی ہدایت بھی دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں