اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے مئی کی تنخواہیں 22 مئی سے قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے مذہبی تہوار کے پیشِ نظر خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔

ملازمین کو عید کی تیاریوں اور قربانی کے لیے مالی پریشانی سے بچانے کے مقصد سے مئی کی تنخواہیں شیڈول سے 10 دن قبل ہی جاری کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کے بعد عید الاضحیٰ 27 مئی 2026 کو منائی جائے گی، عید کی ان خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے اقدامات اٹھائے۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے مئی کی تنخواہیں مقررہ وقت سے پہلے جاری کرنے کی منظوری دی۔ جس کے تحت 20 مئی سے ملازمین کو ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

مشیرِ محکمہ خزانہ مزمل اسلم نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں اور بینکوں کو تنخواہوں کی بروقت اور فوری ادائیگی یقینی بنانے کی سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ خالصتاً عید الاضحیٰ کے بابرکت تہوار کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین کسی بھی معاشی دباؤ کے بغیر سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے قربانی کے جانوروں اور عید کی دیگر ضروریات کی تیاریاں وقت پر مکمل کر سکیں۔

خیال رہے پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں نے بھی عید کے پیش نظر سرکاری ملازمین کے لیے مئی کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کی ہدایت جاری کرچکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں