منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

یکم مئی سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی یا نہیں ؟ حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا ، یکم مئی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے پر ڈیزل بحران کے معاملے پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

یکم مئی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررہیں گی ، اوگرا سمری اورعالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تعین کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف مذاکرات کےبعدقیمتوں میں اضافےکی خبریں گردش میں تھیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں متوقع اضافے کو لے کر ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کی گئی۔

حکومت نے ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا اور دیگر اداروں کو کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کردی۔

اوگرا نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کو ذخیرہ اندوزی کیلئے خط بھی لکھ دیا، جس میں کہا ہے کہ ڈیزل فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہری علاقوں میں ڈیزل کی فراہمی بتدریج جاری ہے تاہم دیہی علاقوں میں کمپنیوں کی جانب سےڈیزل کی فراہمی روکی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں