تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیمی بل تیار

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیمی بل تیار کر لیا گیا ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیمی بل تیار کر لیا، کابینہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کےترمیمی بل کی منظوری دےگی، کابینہ کی منظوری کے بعدآرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کرتے ہوئے حکومت کا نوٹی فکیشن مشروط طور پر منظور کرلیا تھا اور کہا تھا آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق قانون سازی کے لئے حکومت کو پارلیمنٹ کا پابند کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے 6 ماہ میں آرٹیکل 243 کی وسعت کا تعین کیا جائے۔

مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے آرمی چیف سے متعلق قانون سازی کیلئے حکومت کو پارلیمنٹ کا پابند کر دیا

فیصلے میں کہا گیا تھا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع چیلنج کی گئی، حکومت نے یقین دلایا 6 ماہ میں اس معاملے پر قانون سازی ہوگی، حکومت نے 6 ماہ میں قانون سازی کی تحریری یقین دہانی کرائی، 6 ماہ بعداس سلسلے میں کی گئی قانون سازی کا جائزہ لیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پرقانون سازی کرناپارلیمنٹ کااختیار ہے ، قانون سازی کے لئے معاملہ پارلیمنٹ بھیجا جائے، تحمل کا مظاہرہ کرکے معاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑتے ہیں، پارلیمنٹ آرٹیکل 243 اور ملٹری ریگولیشن 255 کے سقم دور کرے۔

Comments

- Advertisement -