اسلام آباد: حکومت عالمی بانڈ مارکیٹ سے پھر قرضہ لینےکیلئےتیار ہے، پچاس کروڑ ڈالر مالیت کے یورو بانڈز فروخت کرنے کیلئے بیرون ملک روڈ شوز اسی ماہ کئےجائیں گے۔
پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ یورو بانڈز کے اجرا کیلئےحکومت نے پچاس کروڑ ڈالرز کا ہدف رکھا ہےلیکن اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں توقع سے زیادہ پزیرائی ملی تو اس ہدف کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا رواں مالی سال کے آخر تک زرمبادلہ کےذخائر 21 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے، وزارت خزانہ اس سلسلے میں اقدامات کر رہی ہے۔