تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مریم نواز کے زیراستعمال سرکاری گاڑی جاتی امرا سے برآمد

لاہور: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تصدیق کی ہے کہ مریم نواز کے زیر استعمال کابینہ ڈویژن کی گاڑی اور دیگر مسروقہ سامان جاتی امرا سے برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے اور نوازشریف کو مجرم قرار دیے جانے کے بعد حکومت نے 28جون شریف خاندان کو کابینہ ڈویژن کی گاڑی واپس کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے مریم نواز کو خط لکھا گیا تھا جس میں اُن سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنے زیر استعمال مرسٹڈیز گاڑی واپس کردیں کیونکہ وہ استعمال کرنے کا قانونی اختیار صرف حکومتی نمائندے کو ہے۔

حکومت نےمریم نواز کے زیراستعمال سرکاری گاڑی آج جاتی امرا سے برآمدکی، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب اور معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے بھی گاڑی برآمدگی کی تصدیق کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم نواز سابق وزیراعظم نوازشریف کو دی جانے والی سرکاری گاڑی واپس نہیں کررہی تھیں، جس کسی شخص پر جرم ثابت ہوجائے تو اُس سے تمام مراعات واپس لے لی جاتی ہیں۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو عدالتوں نے مجرم قرار دیا اس لیے اب وہ جیل کاٹ رہے ہیں، اس لیے گاڑی واپس لے لی گئی ہے۔

دوسری جانب معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جاتی امرا سے مسروقہ مال برآمد ہونا شروع ہو گیا ہے، قوم غربت کی چکی میں پس رہی تھی مگر یہ لگژری گاڑیوں کے مزے اٹھا رہے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ میاں صاحب قوم کے پیسے پر مہنگی گاڑیوں کےمزے لوٹتے رہے اور آج جیل میں بیٹھ کر عوام کے ہمدرد بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -