جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

حکومت کا پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں فی لیٹردو، دوروپے کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے  پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کردیا،  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو دو روپے فی لیٹر کردی گئی،  وزیر خزانہ اسدعمر نے کہا مٹی کے تیل کی قیمتوں میں3روپےکمی کررہے ہیں اور پیٹرول پر سیلز ٹیکس 8 فیصد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سابق حکومت میں پیٹرول پر 15فیصد ٹیکس تھا، ہماری حکومت آئی تو اگست کے آخر میں قیمتیں کم ہوئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر ٹیکس کم کرکے بوجھ کم کیا جارہا ہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہرماہ ردوبدل ہوتاہے، نظر آرہا ہے آگے بہتری ہوگی، ٹیکس میں ردوبدل کررہے ہیں۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=” پیٹرول پر سیلز ٹیکس8فیصد کردیاہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

وزیرخزانہ نے یکم دسمبر سے پیٹرول میں 2روپے پیٹرول ، ڈیزل میں دو روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا پیٹرول پر سیلز ٹیکس 8فیصد کردیاہے اور مٹی کے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں3روپے کمی کررہے ہیں۔

اسد عمر  نے کہا کون کرتا ہے، روپے کی قدر میں کمی، کیوں کمی ہورہی ہے، سینٹرل بینک کے پاس روپے کی قدر میں کمی کا اختیار ہے، سینٹرل بینک ایسا کر کیوں رہا ہے، بنیادی وجہ کیا ہے۔

.
امریکی ڈالر کی قیمتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدرمیں کمی کی بڑی وجہ ماضی کی حکومت کی غلط معاشی پالیسیاں ہیں، ڈالر139روپے پر ٹریڈ کررہا ہے، بیرونی قرضے اضافے کے بعد 95ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، ڈالر کی طلب زیادہ ہےاور سپلائی کم ہورہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا ریاست اپنے وسائل استعمال کرکے ڈالر فراہم کرتی رہی، ایسا کب تک ہوگا، ڈالر کی طلب زیادہ سپلائی کم ہے، قرضوں میں 10ارب ڈالر اضافے کے باوجود زرمبادلہ ذخائر کم ہوتے رہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے روپے کی قدر کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھا، وزیراعظم کی گزشتہ روزکی تقریرمیں ایکسپورٹ پر زور دیا گیا، گزشتہ4 سال میں ایکسپورٹ انڈسٹریز بند ہوگئیں، فیصل آباد کے مزدور بے روزگار ہوگئے، فیکٹریاں بک گئیں۔

انھوں نے مزید کہا  گزشتہ حکومتی اقدامات سےمقامی پیداواری صلاحیت نہ بڑھ سکی اور  پالیسیوں کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہوا ، افغانستان سمیت 2 سے تین ممالک پاکستان سے پیچھے ہیں، بنگلادیش پاکستان سے بہت آگے نکل چکا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری کیلئےجامعہ پالیسی مرتب کرنی ہوگی، ٹیکس ریفنڈز کی واپسی کے لئے تیزی لے کر آنی ہیں، گزشتہ ماہ آٹھ ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے۔

مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات: اوگرا کی قیمتیں بڑھانے کی سمری

یاد رہے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی ، جس میں قیمتیں 9 روپے 91 پیسے تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

سمری میں پیٹرول کی قیمت 5 روپے 21 پیسے تک بڑھانے جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی ، علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 9 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 79 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

جس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ پٹرول مہنگا نہیں ہوگا، پٹرول مہنگا نہیں سستا کیا جائے گا اور دسمبر تک پٹرول کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں