تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

افغان حکومت نے طالبان کے تمام قیدیوں کو رہا کردیا

کابل: افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے طالبان کے تمام جنگجوؤں کو رہا کردیا، البتہ 7 ایسے قیدی ہیں جنہیں براہ راست قطر منتقل کیا جائے گا۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغان حکومت کو 5 ہزار قیدیوں کی فہرست دی تھی جس کے تحت ماسوائے 7 کے تمام جنگجوؤں کو مرحلہ وار رہا کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان ذرایع نے بھی تمام قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کردی۔ حکومت کے پاس آخری 400 طالبان جنگجوؤں کا گروہ موجود تھا جسے آزاد کردیا گیا ہے۔

فریقین کے درمیان معاہدے کے تحت رہا ہونے والے قیدی اب دوبارہ جنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ ذرایع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومتی تحویل میں جن سات قیدیوں کو رہا نہیں کیا گیا وہ ہائی پروفائل جنگجو ہیں۔

افغان حکومت نے طالبان قیدیوں کا گروپ رہا کردیا

ذرایع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اس اقدام سے مذاکرات کی راہیں مزید ہموار ہورہی ہیں، فریقین بین الاافغان بات چیت کے لیے جلد حتمی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -