اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور ’’ہاؤسنگ کالونی‘‘ منظور، کون ہوگا اہل؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (15 اپریل 2026): سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ حکومت نے ایک اور ہاؤسنگ کالونی کی منظوری دے دی ہے۔

حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے اب تک متعدد رہائشی اور دیگر ریلیف اسکیمیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ اب سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور رہائشی اسکیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کی زیر صدارت جنرل باڈی اسپورٹس بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی جب کہ صوبائی وزیر کھیل نے شفافیت اور احتساب کیلیے نظام کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔

اجلاس میں محکمہ اسپورٹس کے ملازمین کے لیے ہاؤسنگ کالونی بنانے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں سوئمنگ پولز کے قیام اور سوئمنگ کی رجسٹریشن فیس آدھی کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں صوبے کے تمام اسپورٹس کمپلیکس کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ اسپورٹس میں جدید کنٹرول روم کے قیام کی منظوری دی گئی۔ جب کہ یونیورسٹی آف اسپورٹس سائنسز پنجاب کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔

محکمے میں جزا اور سزا پر عمل کرتے ہوئے افسران کی بہترین کارکردگی پر انعامات اور ناقص کارکردگی پر تنزلی کا فیصلہ بھی کیا گیا جب کہ سالانہ اسپورٹس کیلنڈر کی باقاعدہ منظوری دی گئی اور صوبائی وزیر کھیل نے

اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب میں اسپورٹس سہولیات کو آؤٹ سورس کرنے، تمام ڈویژن، اضلاع اور ہیڈ کوارٹرز کی آمدنی آڈٹ کرانے کے فیصلے بھی کیے گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں