اسلام آباد (17 جون 2026): پاکستانی نوجوانوں کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ مفت تربیت حاصل کریں اور گھر بیٹھے ڈالرز کمائیں۔
آج دنیا بھر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد مختلف شعبوں میں گھر بیٹھے آن لائن ڈالرز کما کر معاشی استحکام حاصل کر رہی ہے، تاہم اس کے لیے نوجوانوں کا ڈیجیٹل تربیت لینا ضروری ہے۔
اب یہی موقع پاکستانی نوجوانوں کو بھی مل رہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہیدایت پر نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل اسکلز میں مفت تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔
نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ہائی ڈیمانڈ ڈیجیٹل اسکلز میں مفت تربیت کے پروگرام میں داخلے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔
Govt Schemes Pakistan – Latest Updates
اب خواہشمند نوجوان 21 جون 2026 تک داخلے کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ تین ماہ کی مدت کے تربیتی کورسز پورے پاکستان میں کرائے جائیں گے۔
اسکلز آف ٹومارو کے نام سے فری لانسنگ ٹریننگ پروگرام میں مختلف نوعیت کے اے آئی پروگرامز کی تربیت دی جائے گی۔
Apply now
https://nsis.navttc.gov.pk/sign-in



