اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان کردیا ، شرح منافع میں تبدیلی کا اطلاق7 مئی سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی، وزارت خزانہ نے شرح منافع میں ردوبدل کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، شرح منافع میں تبدیلی کا اطلاق7 مئی سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریگولرانکم سرٹیفکٹس پرشرح منافع9.36فیصدسے9.24فیصد ، اسپیشل سیونگز سرٹیفکٹس پرشرح منافع 8.87فیصدسے8.75فیصد اور 6ماہ کےشارٹ ٹرم سرٹیفکٹس پر شرح منافع 7.30فیصد سے 7.20فیصد کردی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ڈیفنس سیونگزسرٹیفکٹس ، بہبود، شہدا اورپینشنرزسرٹیفکٹس ، سیونگز اکاؤنٹ اور ایک سال کےشارٹ ٹرم سرٹیفکٹس پر شرح منافع برقراررہےگی۔
رواں سال جنوری میں وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کیا تھا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنشن بینیفٹ اوربہبودسیونگ سرٹیفکیٹ کامنافع860 سے بڑھا کر 940روپےماہانہ کردیا ہے جبکہ ا سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پرہر 6 ماہ بعد 3 ہزار 900 روپے اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر 10سال بعد 2لاکھ 46ہزارروپے ملیں گے۔